لاہور (اپنے خبر نگار سے ) نیشنل کالج آف آرٹس کے زیر اہتمام کلچرل نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں مشہور قوال اعجاز شیر علی نے اپنے گروپ ’’روک قوالی‘‘ کے ہمراہ پرفارمنسز پیش کی گئیں۔ جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔’’روک قوالی‘‘ میں معروف قوال اعجاز شیر علی کے ہمراہ ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے پرفارمرز شامل ہیں۔جنہوں نے قوالی کو جدید رنگ دیا۔ جو آج کل انتہائی مقبول ہے ۔ کلچرل نائٹ میں گلوکار علی عباس نقوی نے اپنا مشہور گانا ’’فقیر‘‘ بھی گایا ۔ کلچرل نائٹ کی خاص بات یہ تھی کہ موسیقی کی یہ خوبصورت شام مال روڈپر واقع ٹولنٹن مارکیٹ میں منعقد کی گئی ۔ جسے حال ہی میں حکومت پنجاب کی جانب سے نیشنل کالج آف آرٹس کو دے دیا گیا ہے ۔ یہ تقریب ٹولنٹن مارکیٹ کی بطوراین سی اے بلا ک کا افتتاح بھی تھی ۔ اس موقع پر پرنسپل نیشنل کالج آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری کا کہنا تھا کہ این سی اے کے پاس جگہ کم ہے ،ٹولنٹن مارکیٹ کا این سی اے بلاک بننے سے کالج کو فائدہ ہو گا۔