لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ مشی خان نے کہا کہ مارننگ شو کرنے کی ہرگز خواہش نہیں ،متعدد بار ٹی وی پر مارننگ شو کی میزبانی کی پیشکش ہوئی ہے مگر میں نے معذرت کر لی ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مارننگ شو میرے مزاج سے مطابقت نہیں رکھتے ۔ ٹی وی ڈرامہ اور مارننگ شو میں زمین اور آسمان کا فرق ہے ۔ مشی خان نے کہا کہ میری پہلی ڈرامہ سیریل ’’عروسہ ‘‘حقیقی معنوں میں میری پہچان بنی اور اس میں نبھایا گیا میرا کردار آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہے ۔