لاہور(اپنے نیوز رپورٹر سے ) ماڈل ہائوسنگ سکیم متاثرین نے گزشتہ روز نیب آفس کے باہر احتجاج کیا۔متاثرین نے پلے کار ڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر لوٹی رقوم کی واپسی کے مطالبات درج تھے ۔متاثرین ملزمان فرحان چیمہ اور فاروق ڈار کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ مظاہرین کا موقف تھا کہ نیب نے اربوں روپے کی وصولی کے باوجود متاثرین کو کچھ نہیں دیا۔ان کا مطالبہ تھا کہ چیئرمین نیب انکوائری کرائیں کہ ای سی ایل میں نام ہونے کے باوجود فرحان چیمہ ملک سے کیسے باہر فرار ہو گیا۔