لاہور(کلچرل رپورٹر) ماڈل نورملک نے ٹی وی کمرشل اور فوٹ شوٹ میں حصہ لیا جبکہ ان کو ڈراموں میں بھی کام کا آغاز کردیا انہوں نے ایک ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے کم عرصے اور چھوٹی عمر میں ہی ماڈلنگ میں اپنا نام اور مقام بنالیاہے ۔ میں اپنا فنی کیرئیر مضبوط بنانے کیلئے بہت زیادہ محنت کررہی ہوں کیونکہ مجھے یقین ہے کہ آنیوالا وقت میرا ہے ۔ میری کامیابی کا راز والدین کی دعائیں پرستاروں کا پیار اور سینئرز کی رہنمائی ہے کیونکہ میں نے ہمیشہ اپنے سینئرز کی عزت کی ہے اور ان سے ہمیشہ کچھ نیا سیکھا ہے ۔ نور ملک نے مزید کہا کہ میں اب تک کافی فیشن شوز اور ٹی وی کمرشلز کرچکی ہوں انشاء اﷲ مستقبل قریب میں میں ٹی وی سیریلز اور فلموں میں بھی اپنی اداکاری کی صلاحیتیں دکھائوں گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک کو منفی کی بجائیے مثبت سرگرمیوں کیلئے استعمال کرنا چاہیے ۔