لاہور (92 نیوزرپورٹ) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے مائنس ون ہمارا مطالبہ نہیں، پی ٹی آئی کی اندرونی خواہش ہو سکتی ہے ، اپوزیشن چاہتی ہے دھاندلی کی حکومت جائے ، فوری الیکشن کرائے جائیں۔گزشتہ روز 92 نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا حکومت کیخلاف کام کر رہے ہیں، جلد بڑا رد عمل آنے والا ہے ، ایک ایک دن بھاری ہے ، وقت آئے گا کہ پاکستان حکومت کا بوجھ برداشت نہیں کر سکے گا،مسلم لیگ ن میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا،جن اراکین نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی انکے خلاف پارٹی ایکشن لے گی۔