لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستان فلم انڈسٹری کی ماضی کی نامور اداکارہ نادرہ کی 24ویں برسی خاموشی سے گزر گئی ۔نادرہ کو ہدایتکار یونس ملک نے 1986 میں اپنی فلم ’’ آخری جنگ ‘‘میں متعارف کروایا اور یہ بھی اتفاق ہے کہ ہدایتکار الطاف حسین کی فلم ’’نشان ‘‘پہلے ریلیز ہونے کی وجہ سے نادرہ کی پہلی فلم کہلائی۔انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران تقریباً 60فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ انہوں نے سلطان راہی مرحوم کے ساتھ فلموں میں سب سے زیادہ ہیروئن کے کردار ادا کیے ۔