لاہور(نمائندہ خصوصی سے ،جنرل رپورٹر) حکومت پنجاب نے متعدد افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔ بدھ کی رات سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر مجاہد شیر دل کو سپیشل سیکرٹری (بجٹ اینڈ ریسورسز) خزانہ تعینات کر نے ، سجاد احمد خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوجھنگ کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری ماحولیات پروٹیکشن تعینات کر نے ،واحد ارجمند ضیا ڈپٹی ڈائریکٹر اوور سیز پاکستانیز کمیشن کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جھنگ تعینات کر نے ،غیاث الرحمن مائنز اینڈ منرلز کو تبدیل کر کے سیکشن آفیسر (سروسز ون ) ایس اینڈ جی اے ڈی لگانے کے پہلے سے جاری احکامات منسوخ کر نے ،احمر سہیل کیفی اسسٹنٹ کمشنر (ہیومن رائٹس اینڈ کوآرڈی نیشن ) کو تبدیل کر کے سیکشن آفیسر (سروسز ون ) ایس اینڈ جی اے ڈی لگا نے کے علاوہ خیضران علی سیکشن آفیسر ہائر ایجوکیشن کو تبدیل کر کے سیکشن آفیسر (کانفیڈینشل فور) ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کر دیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں حکومت پنجاب نے جاوید احمد ممبر آپریشن پنجاب ریونیو اتھارٹی کو چئیرمین پی آر اے کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دیں۔ادھرمحکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ڈیرہ غازی خان ٹیچنگ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرعتیق الرحمان کو انتظامی بنیادوں پر عہدے سے ہٹا دیا ۔ ڈاکٹر عتیق الرحمان کو فوری پر محکمہ کو رپورٹ کرنے کا حکم تاہم ڈاکٹر عقیل احمد افغان کو ایم ایس ڈی جی خان ٹیچنگ ہسپتال کا عارضی چارج سونپ دیا گیا ۔