ممبئی (شوبز ڈیسک) اداکارہ تاپسی پنو فلم ’پتی پتنی اور وہ‘ سے نکالے جانے پر پھٹ پڑیں۔تاپسی نے کہا کہ اچانک ہی بغیر وجہ بتائے فلم سے نکال دیا گیا اور انہیں اس بارے میں فلم کی شوٹنگ سے چند دن پہلے بتایا گیا، اگر پہلے ہی بتا دیا جاتا تو وہ دوسرے پراجیکٹ کے لیے ہامی بھرلیتیں۔کہا جا رہا ہے کہ تاپسی کی جگہ چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے کولایا جا رہا ہے۔