کراچی (کلچرل رپورٹر) بھارت سے پاکستان آئی ہوئی فنکارہ ادیتی سنگھ نے کہا ہے کہ محبت کا ویزہ لگواکر پاکستان آجاتی ہوں ، کراچی میرا پسندیدہ شہر بنتاجارہا ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پاکستانی فنکارہ میرا اور کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران، سیکرٹری ارمان صابر ودیگر بھی موجود تھے ۔ ادیتی سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کام کرنا بہت اچھا تجربہ ثابت ہوا ہے میری خواہش ہے کہ پاکستان سپر سٹار علی ظفر کے ساتھ کوئی فلم کروں ،اداکارہ میرا کے ساتھ کام کرنے کی بھی خواہش ہے ۔ اس موقع پر اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ فنکاروں کیلئے سرحدیں کوئی معنی نہیں رکھتی۔پاکستان اور بھارت کے فنکار ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں ۔