کراچی(سٹاف رپورٹر،92نیوزرپورٹ) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے میں نے وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف پٹیشن دائرکردی ہے ، صوبے میں کرپشن کرنے پر ان کو بے نقاب کرتارہوں گا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا وزیراعظم نے امریکہ کو اڈے نہ د ینے کا بیان دیکر قوم کے جذبات کی عکاسی کی لیکن پی پی قیادت امریکہ کو اپنی خدمات دینے کیلئے راضی کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ پرچی چیئرمین کی سی وی تیارہورہی ہے جو امریکہ میں دی جائے گی جہاں بلاول بتائیں گے ابا نے تو کچھ نہیں کیا جو میں کرسکتا ہوں،بلاول بھٹو میں ہوں نہ کی فلم ریکارڈنگ کیلئے جائیں گے ۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ میمن صاحب سے سیٹلمنٹ کیلئے امریکہ گئے ہیں، سعید غنی معصوم نہ بنیں یہ بتائیں فرحان شرلہ کون ہے ؟ آپ نیک پروین ہیں توفرحان شرلہ کیساتھ کیاکررہے تھے ؟