میرپورخاص (نامہ نگار)سابق صوبائی وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹرذوالفقارمرزانے کہاہے مرزاشوگرمل سے آصف زرداری کا کوئی تعلق نہیں، آصف زرداری نے مل کے لائسنس کے حوالے سے میری مدد کی ،جبکہ بند پڑی ہوئی پنگریو شوگر مل میں نے پانچ کروڑروپے دیکرخریدی تھی اور بذریعہ بینک کے رقم ادا کی تھی اور ان دونوں شوگر ملوں کو چلانے کیلئے میں آصف زرداری کودس لاکھ روپے ہرماہ بھتہ یا نذرانہ دیتا تھا جو کئی سال تک جاری رہا،یہ بات انہوں نے بدین میں اپنے گاؤں مورجھڑمیں پاکستان تحریک انصاف میرپورخاص کے ضلعی رہنماملک عبدالغفار،مرزا گروپ کے رہنماآفتاب آرائیں،ملک لیاقت اوردیگر سے گفتگو کررہے تھے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کی جانب رواں دواں ہے ،جس کی نشانی آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور اورنوازشریف کاجیل میں ہوناہے ،انہوں نے اپنے دورحکومت میں دونوں ہاتھوں سے ملکی خزانے کو لوٹ کربیرون ممالک اپنے اکاؤنٹ بھرے ۔اب انہیں لوٹاہواپیسہ واپس کرناپڑے گا۔ان کی گرفتاریوں سے عوام میں بھی خوشی کی لہرپائی جاتی ہے ،اب ظلم اورلوٹ کھسوٹ کا بازاربندہونے جارہاہے اورایک نیا پاکستان وجودمیں آرہا ہے ۔