کراچی(سٹاف رپورٹر)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے میری موت کی جھوٹی خبریں پھیلانا شرانگیزی ہے ۔ کورونا وبا سے بچنے کے لیے سماجی فاصلہ لازمی برقرار رکھیں، کورونا کو شکست دینے کے لیے اپنے گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں۔ سارا ملک آپ کا اپنا ہے ، جہاں ہیں وہیں عید منائیں اور نماز عید بھی اپنے گھر میں ہی ادا کریں۔ ڈاکٹر، نرسیں اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا کے خلاف جنگ میں شہید ہوئے ۔اپنی دعاؤں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ضرور یاد رکھیں۔