کراچی (این این آئی)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ہاتھ میں پی ڈی ایم جلسوں کے دوران پکڑا ایک مخصوص گلاس سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے ، مریم نواز کی مختلف مواقع پر یہ گلاس ہاتھ میں پکڑے تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں،سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں،ایک صارف نے مریم نواز کی زیب تن چیزوں کی قیمت بھی بتادی،نعیم الدین نامی صارف نے کہا کہ مریم نواز کے گلاس اٹھانے پر بھی تم لوگ ٹویٹ کررہے ہو،صارف نے گلاس کو عزت دو کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔