لاہور(صباح نیوز) مسلم لیگ(ن)کی رہنما مریم نواز کی شکایت پر ٹوئٹر نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کا اکائونٹ معطل کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل نے اپنا ٹوئٹر اکائونٹ معطل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا اکائونٹ جزوی طور پر معطل کیا گیا۔شہباز گل نے دعویٰ کیا کہ ان کا ٹوئٹر اکائونٹ مریم نواز کی شکایت پر معطل کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹوئٹر انتظامیہ کو بتادیا کہ نوازشریف قیدی ہیں، ان کی معلومات دینا میری ذمہ داری ہے ، مریم نواز نے شکایت کی کہ نوازشریف کی صحت کی معلومات شیئر کی جارہی ہیں۔