لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے جیل حکام کی جانب سے اپنے والد نواز شریف کے میڈیکل چیک اپ کی رپورٹ فراہم نہ کئے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز نے کہا حکومت کی جانب سے قائم میڈیکل بورڈ نے جیل میں 16جنوری کو نواز شریف کا طبی معائنہ کیا، اس طبی معائنے کے حوالے سے ہم تک جو اطلاعات میڈیا کے ذریعے پہنچی ہیں وہ انتہائی تشویشناک ہیں۔مریم نواز نے کہا ان کی فیملی کو نواز شریف کی صحت کے حوالے سے اندھیرے میں رکھا جارہا ہے ،ہمیں آفیشل رپورٹس کا انتظار ہے ۔