کوہاٹ(این این آئی) مشرق وسطیٰ کے عرب ممالک نے نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کردیا۔اس ضمن میں ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے خبردار کیا کہ نسوار کے ساتھ فضائی سفر کرنا جرم ہے کیونکہ مشرق وسطیٰ کے تمام عرب ممالک نے نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کردیا ہے ۔ سوشل میڈیا پراینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی جانب سے گردش کرنیوالے ایک پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ عرب ممالک کی سرزمین پر اگر کسی مسافر کے سامان سے نسوار برآمد ہوئی تو اْسے نئے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائیگی ۔