لاہور(کلچرل رپورٹر)سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کہتی ہیں کہ وہ جلد ہی مصوری میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔گزشتہ سال شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی اپنی نئی پینٹنگ میں ماں اور اولاد کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کی گئی ہے ، پینٹنگ میں ایک طرف ہتھنی اور اس کے بچے کو دِکھایا گیا ہے جبکہ دوسری طرف ایک خاتون کو اْس کی بیٹی کے ساتھ بخوبی انداز میں دِکھایا گیا ہے ۔رابی پیرزادہ نے پینٹنگ مکمل ہونے پر اللّہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’الحمداللّہ ایک اور پینٹنگ مکمل، اب جلد ہی انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر پاکستان کو متعارف کراؤں گی۔