لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت اشیائے خورونوش تیار کرنیوالی فیکٹری کو سیل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے قصور روڈ پر کارروائی کی ۔چیکنگ کے دوران 2 ہزار کلو زائدالمیعاد چاکلیٹ، 5000 پیکنگ رول، 200کلو ناقص سنیکس، 100 کلوغیر معیاری گھی، سکرین اور کھلے رنگ برآمدجبکہ3 پیکنگ مشینیں،2 سیلنگ مشینیں اور ایک مکسر مشین ضبط کر لی گئی۔ دریں اثنا پنجاب فوڈ اتھارٹی اور لیڈی ایچیسن ہسپتال کے زیر اہتمام بریسٹ فیڈنگ کے حوالے سے آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ماہرغذائیات کی جانب سے بریسٹ فیڈنگ کے بارے میں کیمپ میں آ ئی 450خواتین کو آگاہی اور غذائی رہنمائی فراہم کی گئی۔