لاہور ( کلچرل رپورٹر ) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس نے بخشی فیملی کے اشتراک سے ملک کے معروف طبلہ نواز اْستاد محمد اجمل خاں کی یاد میں ریفرنس کا انعقاد کیا۔ اْستاد اجمل خان حال ہی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔ اْنکی خدما ت کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے اْنہیں تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا۔ اجمل خاں نے 60 سے زائد ممالک میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ ۔ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے ڈاکٹر فوزیہ سعید سمیت ناموّر فنکاروں اور مداحوں نے اجمل خاں کو اپنے اپنے الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر روایت کے مطابق اجمل خاں کے فرزندشیری بخشی اور یاور بخشی کی دستار بندی ہوئی۔ معروف گلوکار سلامت بخشی نے قوالی پیش کی۔شیر ی بخشی نے طبلہ پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور بابر نیازی، جہانگیر نیازی، عافی بخٰشی، ندیم سلامت اور طاہر سلامت نے غزلیں پیش کی۔