لاہور( این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی وزیر جنگلات و جنگلی حیات سبطین خان کا استعفیٰ منظور کر لیا ۔ سبطین خان نے نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد اپنی وزارت سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھجوایا تھا جسے منظور کر لیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سبطین خان کی وزرت کا چارج کسی اور کو دینے کے حوالے سے آئندہ ہفتے فیصلہ کریں گے ۔سبطین خان پر 2007ء میں بطور وزیر معدنیات چنیوٹ اور راجوہ میں اربوں روپے مالیت کے 500 میٹرک ٹن آئرن عور کے غیرقانونی ٹھیکہ جات میں من پسند کمپنی کونوازنے کا الزام ہے ۔