Common frontend top

منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے ایف آئی اے کی تنظیم نو کا فیصلہ

جمعرات 15 نومبر 2018ء





کراچی(ریحان ہاشمی) وفاق کے زیر انتظام محکموں میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے ایف آئی اے کی تنظیم نو کا فیصلہ کرلیا گیا، ایف آئی اے میں تین ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی اسامیوں کے ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور انسپکٹرز کی تعداد بڑھانے کی سمری بھی وزیراعظم کو ارسال کردی گئی ہیں، جس کی منظوری کا قوی امکان ہے ۔ایف آئی اے کا دائرہ کار بڑھانے ، منی لانڈرنگ،بینکوں میں ہونے والی خورد برد، ہیومن سمگلنگ، سائبر کرائم اوردیگر وائٹ کالر جرائم کی روک تھام کیلئے ایف آئی اے میں پہلی بار بڑے پیمانے پر ازسر نو تنظیم کیلئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی تین اسامیوں، جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سنٹرل، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب شامل ہیں، کی منظوری کیلئے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن اوروزارت داخلہ وزیراعظم کو سمری ارسال کرچکی ہے ، جس کی منظوری کے بعد ایف آئی اے میں پہلی بار گریڈ21کے پانچ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فرائض انجام دیں گے ،اس سے قبل 2 ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل خدمات انجام دیتے تھے ،ایف آئی اے میں جاری مختلف نوعیت کی تحقیقات میں ماہر افسران کی کمی کے پیش نظرنئی بھرتیوں کی سمری بھی وزیراعظم کو ارسال کی گئی ہے ،جس میں بیس ڈپٹی ڈائریکٹرز، بائیس اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور باسٹھ انسپکٹرز کو پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی کرنے کی سفارش کی گئی ہے ،ذرائع کے مطابق بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ اور اس کی روک تھام کیلئے وفاقی حکومت کے سنجیدہ اقدامات کے پیش نظر ایف آئی اے کی ازسر نو تنظیم اولین ترجیحات میں شامل ہے ،ان تمام اسامیوں کی منظوری کے بعدفیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ایف آئی اے کا دائرہ کار بڑھنے کے ساتھ منی لانڈرنگ اور دیگرجرائم کی تفتیش اور تحقیقات کا دائرہ بھی وسیع ہوجائے گا۔ 

 

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں










اہم خبریں