لاہور (شوبز ڈیسک) نامور اداکار ہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ موبائل فون اورانٹرنیٹ انسانی زندگی میں سہولیات لائے ہیں لیکن بد قسمتی سے ہم مثبت چیزوں کو بھی منفی انداز میں بدلنے میں ماہر ہو چکے ہیں،موبائل اور انٹر نیٹ کے بے دریغ استعمال کی وجہ سے بڑھنے والی مصروفیت سے رشتے کمزورہو رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں عائزہ خان نے کہا کہ انٹرنیٹ اور موبائل فو ن مفید ایجاد ہے ۔انہوں نے کہا کہ موبائل فون اور انٹر نیٹ کے بے دریغ استعمال کی وجہ سے ہمارے پاس اپنوں کے لئے وقت ہی نہیں ،کئی لوگ تو رشتوں سے زیادہ موبائل کو عزیز رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی خطرناک رجحان ہے اوراگراس پر قابو پا نہ پایا گیا تو وہ دن دورنہیں جب ہم سب ایک دوسرے سے لا تعلق ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ نوجوان نسل اپنے رشتوں کو وقت دیں جس میں والدین صف اول میں آتے ہیں اوریہی کامیابی ہے ۔
موبائل اور انٹرنیٹ سے رشتے کمزور ہو رہے ہیں : عائزہ خان
بدھ 23 ستمبر 2020ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں بدھ 23 ستمبر 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں