سرینگر (اے ایف پی) مودی سرکار کی جانب سے سیاحوں کو مقبوضہ کشمیر میں جانے کی اجازت دینے کے باوجود لوگ وادی کا رخ نہیں کر رہے ، سیاحتی مقامات ویران ہو گئے ہیں، ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں بھی سناٹا چھایا ہوا ہے اور عملے کے سوا کوئی بھی نظر نہیں آتا۔مودی سرکار کے اقدامات کے باعث مقبوضہ کشمیر میں سیاحت تباہ ہو کر رہ گئی ہے ، وادی کی معیشت کو کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے ۔فائیو سٹار ہوٹل تاج ویانتاکے مینجر وشال شرما نے کہا جب تک موبائل اور انٹرنیٹ پر پابندی نہیں اٹھائی جاتی لوگ یہاں نہیں آئیں گے ، ہمیں ایک بھی بکنگ کی کال نہیں آئی اور ہوٹل کے 83 کمرے خالی پڑے ہیں۔ للت گرینڈ پیلس ہوٹل کی انتظامیہ نے بتایا کہ 113کمرے خالی ہیں اور کسٹمرز نہیں ۔