لاہور/موچھ / ماڑی شہر (سپیشل رپورٹر،نامہ نگاران) موچھ کے علاقہ روکھڑی موڑ کے قریب پاک فوج کاجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا ۔متوفی آدم خان چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا اور موٹر سائیکل پر بینک سے تنخواہ نکلوانے جارہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ مر حوم کی نماز جنازہ ان کے ڈیر ہ گل بازی خیلاں والہ پر ادا کی گئی جس میں آرمی اور ایس ایس جی (کمانڈو) کے افسران و جوانوں نے شرکت کی ،آدم خان کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپر د خاک کر دیا گیا گیا ۔ادھرباغبانپورہ لاہورکے علاقہ داروغہ والا میں تیز رفتار ٹرک نے بے قابو ہوکر 3 افراد کو کچل دیا ، ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ2 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق ٹرک نے 27سالہ اشرف کو کچل کر فرار ہو تے ہوئے موٹر سائیکل سوار2 افراد کو بھی ٹکر مارکر گرا دیا جس سے وہ زخمی ہو گئے ۔جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے اور اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔