لاہور(کلچرل رپورٹر) ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء ثمن رائے نے کہا ہے کہ فنون لطیفہ کے ہر شعبے میں دور حاضر کے مطابق پروڈکشن کر رہے ہیں،موسیقی میں پاکستان دُنیا میں اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے ،اس مقام کو نہ صرف برقرا رکھنے بلکہ مزید کامیابیاں حاصل کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں،نئی نسل کو آرٹ ،ڈرامہ ،موسیقی،مصوری سمیت ہر شعبہ میں تیار کر رہے ہیں،اپنے اسی کردار کے بل بوتے الحمراء ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے الحمراء ان پلگڈ سیزن ٹو کی حتمی تیاریوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے کیا ۔انھوں نے کہا کہ ان پلگڈ سیزن ٹو کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے کہ وہ اتنے بڑے منصوبے کو پایہ تکمیل دے رہے ہیں۔