لاہور(نیٹ نیوز) سپر سٹار ماہرہ خان کو ’میرا جسم میری مرضی‘ کے نعرے کی حمایت بھاری پڑ گئی۔حال ہی میں ماہرہ خان میرا سیٹھی کے ویب شو میں جلوہ گر ہوئی تھیں جس میں انہوں نے میزبان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ہر سال عورت مارچ میں جانے اور میرا جسم میری مرضی کے نعرے کے درست مطلب کی وضاحت سے متعلق گفتگو کی ۔ مبہم جواب پر وہ مداحوں کی تنقید کا شکار ہوگئیں کیو نکہ مداحوں کا خیال ہے کہ یہ دراصل یہ غیر ملکی آرگنائزیشن کا نظریہ ہے جسے پاکستان میں اداکاراؤں کے ذریعے تیزی سے پھیلایا جارہا ہے ۔اداکارہ کے بیان پر سردار خان نامی صارف نے کہا کہ ایک طلاق یافتہ ، داغدار عورت کو یہ حق نہیں کہ وہ اخلاقیات کو فروغ دینے کی بات کرے ، دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ دراصل ماہرہ خان یہ کہنا چاہ رہی ہیں کہ چھونے سے قبل پیشگی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ایک صارف نے اداکارہ کو میرا جسم میری مرضی کی بانی عورتوں میں شامل کرتے ہوئے لکھا کہ ان کا تعلق کینیڈا سے ہے جن کی تشریح اور مطلب کچھ اور ہے ۔