لاہور(کر ائم ر پو ر ٹر،وقائع نگار خصوصی)وفاقی حکومت کے بعد اب پنجاب حکومت نے بھی آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو گریڈ 22 میں ترقی دید ی۔حکومت پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی احمد لطیف کو پنجاب سے ریلیو کر دیا، وفاقی حکومت نے پہلے ہی ان کی بطور ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن تعیناتی کر رکھی ہے ۔ادھر ڈی آئی جی مقصودحسن کی 20 روزہ ایکس پاکستان رخصت منظور کرلی گئی ہے ۔علاوہ ازیں ایس پی شیخوپورہ،احمد نواز شاہ کو ایڈیشنل ایس پی گلگشت ڈویژن ملتان، ایڈیشنل ایس پی گلگشت ڈویڑن ملتان، عمران رزاق کو ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویڑن گوجرانوالہ،ایڈیشنل ایس پی سرگودھا،واجد حسین کو ایس پی انویسٹی گیشن خوشاب، ایس پی انویسٹی گیشن وہاڑی کوثر پروین کو ایس پی انویسٹی گیشن چینوٹ تعینات کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے پولیس سروس کے 20 افسران کو گریڈ 19میں ترقی دیدی اور پولیس سروس کے مختلف افسران کے تبادلے کر دیئے ہیں ۔علاوہ ازیں آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے ایک ایس پی سمیت 10ڈی ایس پیز پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر تے ہو ئے سا بقہ تما م آ ئی جیز کے ریکا رڈ تو ڑ دئیے 15دنو ں میں 142 اعلیٰ افسران کے تبا دلے کئے جا چکے ہیں اس کے با وجو د جرائم میں کمی نہ ہو سکی ۔ گز شتہ را ت گئے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی جا نب سے کئے گئے تقر ر وتبا دلوں کے مطا بق ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ڈی جی خان طاہر مصطفی کو ایس پی آر آئی بی ڈی جی خان ریجن کی خالی اسامی پر، تقرری کے منتظر ڈی ایس پی رمیز احمد کو ایس ڈی پی او بنگلہ اچھہ راجن پور، ایس ڈی پی او جلالپور پیر والہ ملتان ناصر علی ثاقب کو ایس ڈی پی او علی پور مظفر گڑھ،ایس ڈی پی او علی پور مظفر گڑھ آصف رشید کو ایس ڈی پی او تونسہ ڈی جی خان،ایس ڈی پی او تونسہ ڈی جی خان سعادت علی کو ایس ڈی پی او صدر ملتان، ایس ڈی پی او صدر ملتان عمران رشید کو ایس ڈی پی اوسٹی ڈی جی خان، ایس ڈی پی او صدربہاولنگر امجد جاوید کو ایس ڈی پی اوداجل،راجن پور، ڈی ایس پی آر آئی بی ملتان ریجن منصور عالم کو ایس ڈی پی او صدر بہاولنگر، تقرری کے منتظر، ڈی ایس پی احسان الٰہی کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کے سپرد،ڈی ایس پی آر آئی بیI- آر پی او آفس فیصل آباد رحمان قادر خان کو ایس ڈی پی او سٹی جھنگ تعینات کیا گیا ہے ۔