ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کا کہنا ہے کہ اْنہوں نے کبھی اپنے گانے نہیں سْنے کیونکہ اگر اْنہوں نے ایسا کیا تو اپنی ہی گلوکاری میں بے تحاشہ غلطیاں نظر آئیں گی۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے لتا منگیشکر نے اپنی گلوکاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ گلوکار ایسے بھی ہیں جو اْن سے اچھی گلوکاری کرتے ہیں اور ماضی میں بھی کرتے رہے ہیں۔ ’وہ کبھی اپنے گانے نہیں سْنتیں کیونکہ اْنہیں ایسا لگتا ہے کہ اگر وہ اپنے گانے سْنیں گی تو خود ہی اپنی گلوکاری میں بہت سی غلطیاں نکال لیں گی۔‘لتا منگیشکر نے ماضی کا ایک قصہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ’ایک مرتبہ اْنہوں نے اپنا ہی گانا ریکارڈ کرواتے وقت اپنا گانا سْن لیا تھا اور پھر اْنہیں اس گانے میں بہت سی غلطیاں نظر آنے لگی تھیں، اْس واقعے کے بعد اْنہوں نے کبھی خود کی گلوکاری نہیں سْنی۔‘اْنہوں نے اپنے انٹرویو میں ماضی اور حال کے گلوکاروں سے متعلق کہا کہ ’اْنہیں لگتا ہے کہ کچھ گلوکار ایسے بھی ہیں جو اْن سے اچھی گلوکاری کرتے ہیں اور ماضی میں بھی کرتے رہے ہیں۔‘