کراچی( نیٹ نیوز) معروف پاکستانی اداکار و پروڈیوسر شمعون عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ ماہرہ خان نے اپنی پہلی فلم’’بول‘‘ سائن کرنے سے پہلے مجھ سے مشورہ لیاتھا۔شمعون عباسی حال ہی میں ایک آن لائن شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے شوبز کے متعدد فنکاروں کو مشورے دئیے ۔ شمعون عباسی نے اداکار شان کے سینما میں بھارتی فلموں پر پابندی لگنے کے مطالبے پر کہا کہ وہ شان کی اس بات سے اتفاق نہیں کرتے ۔انہوں نے بتایا کہ ہمایوں سعید پہلی دفعہ میری ٹیلی فلم سے سکرین پر لوگوں کے سامنے آئے ۔مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ملنے کے بارے میں شمعون عباسی نے کہا کہ انہیں تمغہ امتیاز اداکاری پر نہیں بلکہ پرسنالٹی (شخصیت) پر ملا ہے ۔