شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حلقہ این اے 120 میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار حاجی علی اصغر منڈا اور 139 کے نامزد امیدوار راؤ جہانزیب قوی خان نے ملک محمد بوٹا ڈوگر کے ڈیرہ پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صرف شہروں میں نہیں بلکہ دیہات میں بھی تبدیلی آگئی ہے ،نواز لیگ کے امیدواران اب اپنے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ،ہمارے ساتھیوں اور کارکنوں کو ڈرانے ،دھمکانے کے علاوہ ان کو پرکشش آفرز بھی کی جارہی ہیں جو انکی بوکھلاہٹ اور شکست خوردہ ذہن کی عکاس ہے ،پی ٹی آئی 25جولائی کو ضلع شیخوپور ہ سمیت پورے پاکستان سے کلین سویپ کریگی ۔اجتماع میں سابق ناظمین ،نائب ناظمین،یونین کونسل چیئرمینوں ،وائس چیئرمینوں ، جنرل کونسلرزکی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔