لاہور(خصوصی نمائندہ) گور نر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا پار لیمنٹ کے اندر باہراحتجاج کا مقصد احتساب کو بریک لگوانا ہے جو نہیں لگے گی، اپوزیشن مارچ میں کچھ ہونے کی آس لگا کر خود کو تسلی دے رہی ،2023تک کئی مارچ کے مہینے آئیں گے مگر وزیر اعظم عمران خان ہی ہونگے ، مہنگائی کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات کی وزیر اعظم عمران خان خود نگرانی کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان، چیئر مین وزیر اعلیٰ شکایات سیل زبیر خان نیازی،وائس چیئر مین اوورسیز کمیشن پنجاب وسیم رامے ،ایم پی اے خیال کاسترو سمیت مختلف اضلاع سے آنیوالے وفود سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں دہشتگردی کا خاتمہ،داخلی استحکام اور معیشت میں بہتری آئی ہے ، معیشت کی مضبوطی کا اعتراف ورلڈ بنک سمیت بین الاقوامی مالیاتی ادارے بھی کر رہے ہیں یورپی یونین بھی کرپشن و دیگر جر ائم کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات کی تعریف کر رہی ہے ۔