لاہور(کلچرل رپورٹر)برصغیر کی معروف پاپ سنگر نازیہ حسن کا 57واں یوم پیدائش 3اپریل کومنایا جائے گا اس سلسلے میں ان کے مداح خصوصی تقریبات کا اہتمام کریں گے ۔صدارتی ایوارڈ یافتہ نازیہ حسن 3اپریل 1965 ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں انہوں نے اپنا بچپن کراچی اور لندن کے تعلیمی اداروں میں گزارا۔نازیہ حسن نے پی ٹی وی پر متعدد پروگرام اور ٹی وی کمرشلز میں بھی کام کیا۔