لاہور(کلچرل رپورٹر)ویب سیریز "مسز اینڈ مسٹر شمیم "میں نصرت فتح علی کی مقبول ترین قوالی "دل لگی " کے نئے ورژن نے دھوم مچادی نغمے کو دوبارہ نئے انداز میں ریکارڈ کرکے شامل کیا گیا ہے ، جس میں وہی محبت اور درد ہے جو مسزاینڈ مسٹرشمیم کی کہانی میں نظر آتاہے ویب سیریز مسز اینڈ مسٹر شمیم کودنیا بھر سے چاہنے والوں اور تنقید کرنے والوں کی طرف سے تعریفی پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ مرکزی کرداروں صبا قمر اور نعمان اعجازکی محبت کی اس منفرد کہانی کے چرچے ہر سو پھیل رہے ہیں۔ اس کے لطف کو دوبالا کرنے کیلئے زندگی نے اس میں کلاسیکل رنگ کے نغمے دل لگی کا اچھوتا خیال شامل کیا ہے ۔