لاہور(کلچرل رپورٹر ) ریکارڈ نگ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ٹیکنیشنز،سنگرز اور میوزیشنز کیلئے قائم کی گئی سماجی تنظیم’’نغمہ ساز‘‘نے غریب آرٹسٹوں تک راشن پہنچانے کا ذمہ اٹھالیا،پہلے مرحلے کا آغاز لیاری کراچی سے کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اس سماجی تنظیم کا قیام معروف گلوکار تنویرآفریدی نے رکھا تھاجس میں ملک بھرسے گلوکار،میوزک ڈائریکٹرز اور میوزک انڈسٹری سے متعلقہ شخصیات شامل ہیں ۔گزشتہ روز بھی"نغمہ ساز" کے روح رواں تنویر آفریدی نے لیاری کے علاقہ میں رہنے والے غریب گلوکاروں ، ٹیکنیشنز اور میوزیشنز کے گھروں میں راشن پہنچایا۔