پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) نقیب اﷲ محسودکے والدنے بیرونی عناصرکاایجنڈامستردکردیا، نقیب اﷲ محسود کے والد نے بیرونی عناصر کے ایجنڈے کو مسترد کرتے ہوئے پاک فوج کی حمایت کا اعلان کردیا،انہوں نے کہاکہ ہم لروبرکے نعرے کومسترد کرتے ہیں ، پاک فوج کیخلاف بات کرنیوالے پاکستان کے خلاف ہیں، نقیب کے نام پر کسی کو فنڈز جمع کرنے کی اجازت نہیں دی ،بعض افرادمیرے بیٹے کے قتل پرسیاست کررہے ہیں،مجھے عدالتوں پرپورایقین ہے ، عدالتوں میں 39،39سال تک کیسزچلتے ہیں، مجھے ایک سال میں انصاف ہوتانظرآرہاہے ، انسداددہشت گردی عدالت نے راؤانوارکی ضمانت مستردکردی۔انہوں نے کہا کہ چند لوگوں کے یہ نعرے پاکستان کے خلاف ہیں،یہ تمہارا یا میرا نہیں بلکہ ہم سب کا پاکستان ہے ، پاک فوج نے ہمارے علاقے میں ترقیاتی کام کرکے امن کے راستہ کو بحال کیا۔اگر سیاست کو چھوڑ کر پاکستان فوج کے ساتھ کھڑے ہوں تو کوئی ہمیں مات نہیں دے سکتا۔