لاہور(اپنے رپورٹر سے ) ایل ڈی ایو نیو ون میں گیارہ نقشہ جات کی منظوری کے معاملہ پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور میٹروپولیٹن کارپوریشن میں ٹھن گئی ہے ۔ ایل ڈی اے حکام نے اپنے کنٹرولڈ ایریا میں نقشہ جات کی منسوخی کے لئے مراسلہ بھیجوایا تھا ، جس کا میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے جواب بھیجوا دیا ہے ۔ جوابی مراسلہ میں نقشہ جات کی منسوخی نہ کر نے سے آگاہ کیا گیا۔ مراسلہ میں ایل ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود سے متعلق لوکل گورنمنٹ آرڈنینس اور 1979کے نوٹیفکیشن کا ذکر کیا گیا۔ مزید کہا گیا کہ حدود کا معاملہ حکومت یا عدالت طے کر یگی، تب تک ایل ڈی اے ایو نیو ون میں نقشہ جات کی منظوری دی جائیگی۔