لاہور(جنرل رپورٹر)قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی طبیعت بدستور ناساز ہے ،ذرائع کے مطابق دل کے عارضہ کی شدت بڑھنے سے انہیں انجائنا کی تکلیف بھی لاحق ہوگئی ہے ، مضر اثرات،شوگر اور بلڈ پریشر کنٹرول سے باہر ہونے کے باعث ڈاکٹروں نے نواز شریف کیلئے سٹیرائیڈز کی مقدار کو بتدریج کم کر دیا، آئی ٹی پی نامی بیماری سے ان کے جسم پر سوجن اور سرخ دھبے بدستور نمایاں ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کی صحت کیلئے سنگین خطرہ پلیٹ لیٹس کی کمی کے ساتھ ساتھ دماغ کو خون پہنچانے والی شریانیں’’ کیروٹڈ آرٹریز‘‘ ہیں جن میں 85 فیصد تک تنگی ہے جو کسی بھی وقت فالج کے شدید حملے کا باعث بن سکتی ہے ۔