لاہور (سپیشل رپورٹر،جنرل رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ) کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ان کے روزانہ معائنے کیلئے اجازت طلب کر لی۔چیف سیکرٹری پنجاب کو لکھے گئے خط میں ڈاکٹر عدنان نے موقف اپنایا کہ نواز شریف کے دل ، دماغ اور گردن سمیت مختلف حصوں کو مطلوبہ مقدار میں خون اور آکسیجن نہیں ملتی۔ ان کے دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی ہے اور وہ ذیابیطس، ہائپر ٹینشن کابھی شکارہیں،ان کا روزانہ کی بنیاد پرطبی معائنہ ضروری اورعلاج ان کا بنیادی حق ہے ،روزانہ ملاقات کی کوشش کرتا ہوں اور روزانہ انکار کردیا جاتا ہے ، آئین کا آرٹیکل9 اور 14 زندگی کے حق اور انسانی عزت ووقار کے احترام کی ضمانت دیتا ہے ۔