لندن (92 نیوزرپورٹ) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے بیٹے حسین نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت میں بہتری نہیں آ سکی۔ جیسی طبیعت کل تھی ویسی ہی آج بھی ہے ۔گزشتہ روز لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے بتایا ڈاکٹر عدنان نے جو گفتگو کی وہ اصل حقائق ہیں۔نواز شریف کی صحت سے متعلق سوال کا جواب ڈاکٹر عدنان ہی دے سکتے ہیں۔ نواز شریف کی قوت مدافعت میں خرابی کی وجوہات کا علم نہیں۔ کسی کو نزلہ بخار کی وجوہ کا پتہ نہیں چلتا تو اس کا اتنی جلدی کیسے پتہ چل سکتا ہے ۔