لاہور( پ ر )چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشیدچیمہ نے کہاہے کہ نواز شریف کوعلاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ،نواز شریف اپنے ذاتی معالج کی تجویز کردہ ادویات استعمال کرتے رہے ہیں،اپوزیشن صرف اپنی فیس سیونگ کیلئے تدبیریں کر رہی ہے اور عوام اس سے بخوبی آگاہ ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے مقامی ہوٹل میں بچیوں کی حقوق کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ مسرت جمشیدچیمہ نے کہاکہ پاکستان تبدیلی کے دور سے گزر رہاہے اور انشااللہ اب اشرافیہ کی بجائے پسے ہوئے طبقات کو ان کے حقوق ملیں گے ۔