کراچی (سٹاف رپورٹر)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ نواز شریف کا مستقبل آئین اور قانون ہے ان کی استدعا پر اب کوئی این آر اونہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کراچی کے لوگوں نے عمران خان کو خاموش ووٹ دیکر تبدیلی اورنئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے ، ملک میں کرپشن زیروہوگی، حسن نواز،حسین اور اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعہ واپس لائینگے ،نئے پاکستان میں بھی شادی نہیں کاکوئی ارادہ نہیں ہے ،عمران نے 25 سال جدوجہد کی اور فضل الرحمن نے 25 سال اقتدار انجوائے کیا ۔ عوامی مسلم لیگ کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا 70 سال کا قرضہ ایک طرف چار سال کا قرضہ ایک طرف ہے ابھی شہباز شریف اور شاہد خاقان کے کیسز آنے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ اور رمس فیلڈ کے بیلٹ پیپربھی باہرسے ملے تھے ہمیں تھوڑا چلنے تو دیں اپکے پیٹ میں ابھی سے درد ہورہاہے ۔