لاہور(سید مجاہد شاہ) مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اپنی زندگی کی پہلی عید کوٹ لکھپت جیل میں گزاریں گے ۔جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی نماز عید کی ادائیگی کے لئے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔ کوٹ لکھپت جیل کے اندر اور قرب وجوار میں پولیس ، ایلیٹ فورس اور سپیشل برانچ کے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو بھی تعینات کردیا گیا ہے جوعید کے تینوں ایام میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف سے عید کے روز انکے اہل خانہ سے ملاقات کے حوالے سے اجازت نامہ کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا اور میاں نواز شریف اپنی زندگی کی پہلی عید اپنے اہل خانہ سے ملے بغیر گزاریں گے ۔