لاہور(خصوصی نمائندہ،کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر ریونیو حماد اظہر اور وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے میاں نواز شریف کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی ہیں،ان کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔نواز شریف کا خاندان عدالتوں سے مفرور ہے ۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریونیو حماد اظہر اور وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے ڈھلنوال، یثرب کالونی میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پر کیا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک سے باہر جائیں اور علاج کروائیں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے ۔قبل ازیں صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اجلاس منعقدہوا جس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کاجائزہ لیاگیا-سیکرٹری صنعت وتجارت، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، ڈی جی انڈسٹریز اور سینئرافسران نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ صوبے بھر سے کمشنرز او رڈپٹی کمشنرز ویڈیولنک کے ذریعے ا جلاس میں شریک ہوئے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جائز منافع حق لیکن ناجائز منافع عام آدمی کے حق پر ڈاکہ ہے ۔ قیمتیں بڑھانا ہوں تو راتوں رات بڑھ جاتی ہیں لیکن اگر کمی کرنی ہو تو مہینے لگ جاتے ہیں،اس روش کو بدلنا ہوگا۔