کراچی (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کا سیلاب نواز شریف اور زرداری کی وجہ سے آیا، عمران خان ان کے لئے ہوئے قرضے اتار رہے ہیں، ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روز بھی شہباز شریف کے کیس کا انتظار کر رہے ہیں، جنہوں نے اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ شہباز شریف نے زلزلہ زرگان کے فنڈ میں بھی کرپشن کی، شریف برادران کی کرپش کی کئی داستانیں موجود ہیں۔ انصاف ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہاکہ انویسٹی گیشن رپورٹ کے مطابق چوہدری شوگر ملز جس کی موجودہ مالیت 6.5 بلین ہوچکی، یہ ملز شریف فیملی نے 1992 میں خریدی تھی، تب نواز شریف نے اپنے اثاثے 1.3 ملین ظاہر کئے تھے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم ان کیلئے ہوئے قرض اتار رہے ہیں۔