لاہور( شوبز ڈیسک) نامور کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ یہاں پر فلم بنانے کی منصوبہ بندی کی لیکن نہ گانا اچھا ملا اور نہ ہی جاندار سکرپٹ مل سکا ، مواقع نہ ملنے کی وجہ سے ہمارا ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں افتخار ٹھاکر نے کہا کہ کامیڈی آسان کام نہیں ۔ نوجوان چاہے کسی بھی شعبے میں ہوں میری انہیں نصیحت ہے کہ جتنی بھی مشکلات آئیں لیکن تعلیم کو خیر باد نہ کہیں۔