لاہور(کلچرل رپورٹر، این این آئی)گلوکارعلی عظمت ملکہ ترنم میڈم نورجہاں کی ظاہری شخصیت سے متعلق نامناسب الفاظ استعمال کر کے تنقید کی زد میں آ گئے ۔سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد خصوصاً نور جہاں کے پرستاروں نے علی عظمت کے تبصرے پرغم وغصہ کااظہار کیا۔ کچھ نے گلوکارکو مشورہ دیا کہ وہ لیجنڈری شخصیات کا احترام کرنا سیکھیں، بیشتر نے تبصرہ کیا کہ یہ انٹرویو دیکھنا ہمارے لئے تکلیف دہ تھا۔اداکارہ آمنہ ملک نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں کہا علی عظمت کے نامناسب ریمارکس کافی پریشان کْن ہیں، میڈم نور جہاں گلوکاری کی ملکہ اور لیجنڈ تھیں اور ظاہر ہے کہ اْنہوں نے اپنی زندگی میں وہ سب حاصل کیا جو علی عظمت اب تک حاصل نہیں کرسکے ، وہ پاگل ہوچکے ہیں۔ معروف اداکار و میزبان فیضان شیخ نے بھی گلوکار علی عظمت کو کھری کھری سنائیں۔