پشاور(این این آئی)پشاور ہائی کورٹ نے نگران وزیراعظم کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے ،پشاور ہائی کورٹ میں نگران وزیراعظم ناصر الملک کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی ،عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا جبکہ وفاقی حکومت کو سات اگست تک جواب جمع کرنے کے احکامات جاری کردیئے ،کیس کی سماعت چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس مسرت ہلالی نے کی،نگران وزیراعظم کی تعیناتی کے خلاف مقامی وکیل شاہد اورکزئی نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے ۔