پشاور(صباح نیوز) پشاور کی مقامی عدالت میں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار چینی انجینئر اور پاکستانی خاتون رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے ، پشاور کی مقامی عدالت میں چینی شہری ژوان لنگ اور پاکستانی خاتون زینب نے شادی کرلی، ژوان لنگ بطور سولر انجینئر پاکستان میں کام کر رہا ہے ، زینب پشاور کے علاقے سول کوارٹر کی رہائشی ہے ، کچھ عرصہ قبل دونوں کی دوستی ہوئی اور پھر یہ محبت میں بدل گئی، دونوں نے کورٹ میرج کرلی، پاکستانی خاتون کی محبت میں گرفتار چینی مرد نکاح سے قبل مسلمان ہوا اور اس کا نام اذان رکھا گیا ہے ۔