لاہور(آئی این پی) پیپلز پارٹی کے ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے نیا پاکستان بنانے والوں کو’’ مک مکا سرکار‘‘ بنانے کی مبارک ہو، میثاق جمہوریت جیسی تاریخی دستاویز کو مک مک کہنے والے عمران خان نے خود تمام حدیں پار کر دیں۔ نئی حکومت کے قیام پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا مک مکا بھی اتنا کہ پنجاب میں وزیراعلی تحریک انصاف کا ہے نہ ہی سپیکر ،پرویز الٰہی اور عثمان بزدار کی نامزدگیوں سے پتا لگ گیا کہ فیصلے کہاں ہو رہے ہیں،جسے ڈاکو کہا اس کو سپیکر بنایا، جس کو قاتل کہا اسی ایم کیو ایم کو گلے لگایا،عمران خان وزیراعظم بن گئے ہیں، قوم آج سے یوٹرن گننا شروع کر دے ،ہم ایوان میں سلیکٹ پرائم منسٹر کو اپنے وعدے یاد کراتے رہیں گے ،خان صاحب کو لگ پتا جائے گا کہ کنٹینر پر کھڑے ہو کر بڑھکیں مارنے اور ایوان میں جوابدہ ہونے میں کتنا فرق ہے ، میرے چیئرمین بھٹو کے حقیقی وارث بھی اب ایوان میں ہیں، جھوٹے دعوے کرنے والوں کو بھاگنے نہیں دیں گے ۔