کراچی (سٹاف رپورٹر ) نیب نے کرپشن کیس میں سابق صوبائی وزیر خوارک سندھ نثار کھوڑو کو طلب کرلیا۔ جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں محکمہ خوارک کے سابق سیکرٹری،فوڈ کنٹرولر و دیگر کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ کسی چھوٹے آدمی کے پیچھے نیب لگی ہوئی ہے یا کسی بڑے آدمی کو بھی انکوئری میں شامل کیا ہے ،جس پر نیب کے وکیل نے بتایا کہ سکھر کی انکوئری میں سابق وزیر خوارک نثار کھوڑو کو انکوئری میں شامل کیا ہے ۔تفتیشی افسر نے عدالت میں انکشاف کیا کہ اب تک صرف سکھر میں 295 ارب کی بدعنوانی سامنے آئی۔